Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زبیدی مچھلی کے شکار پر15جولائی تک پابندی

کویت سٹی: کویت میں زبیدی مچھلی کے شکار پر 15جولائی تک پابندی رہے گی۔ متعلقہ محکمہ نے کہا ہے کہ زبیدی مچھلی پر پابندی کا نفاذ آج جمعرات سے ہوگا۔ وزارت زراعت کے سابقہ فیصلے کے مطابق زبیدی مچھلی کی افزائش کے لئے 45دن کی پابندی ہر سال عائد کی جاتی ہے۔ متعلقہ ادارے نے کہا ہے کہ مچھلی منڈی میں مید نامی مچھلی دستیاب نہیں۔ مید مچھلی کا شکاریکم جولائی سے شروع ہوگا۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: