Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہل غزہ کے لیے عطیات مہم جاری، 45 کروڑ ریال سے زائد رقم جمع

غزہ متاثرین کے لیےعطیات مہم ساھم پورٹل پرشروع کی گئی ہے (فوٹو، ایکس )
فلسطینی عوام کے لیے سعودی عرب کی جانب سے جاری عطیات مہم میں اب تک 45 کروڑ ریال سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ کے متاثرین کےلیے ’ساھم‘ پورٹل پر عطیات مہم جاری کی گئی تھی۔
عطیات مہم کا اعلان ہوتے ہی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 30 ملین جبکہ ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے 20 ملین ریال ’ساھم‘ پورٹل میں عطیہ کیے گئے۔
اب تک ساھم پورٹل میں غزہ کے متاثرین کےلیے 6 لاکھ 69 ہزار 74 افراد نے 45 کروڑ 77 لاکھ 18 ہزار 713 ریال جمع کرائے ہیں۔
عطیات مہم جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے شاہ سلمان امدادی مرکز برائے فلاح کی جانب سے ساھم پورٹل کے علاوہ بینک اکاؤنٹ کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے جس پر براہ راست عطیات جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

شیئر: