آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں انڈیا نے نیدرلینڈز کو 160 رنز سے شکست دے دی ہے۔
انڈیا کی جانب سے دیے گئے 411 رنز کے ہدف کے جواب میں نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 47.5 اوورز میں 250 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
نیدرلینڈز کی جانب سے تیجا ندرامنُورُو نے 54، سائی برینڈ اینجل بریکٹ نے 45 اور کولن ایکرمین نے 35 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے محمد سراج، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ اور رویندرا جڈیجہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
اس سے قبل اتوار کو بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ میں انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد انڈین ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 410 رنز بنائے۔
انڈیا کی جانب سے شریاس ایئر نے 128، کے ایل راہُل نے 102 جبکہ کپتان روہت شرما نے 61 رنز سکور کیے۔
نیدرلینڈز کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے بس ڈی لیڈے نے دو جبکہ پاؤل وین مِیکیرن اور روئلوف فین ڈر مروا ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں آج اپنا آٹھواں میچ کھیل رہی تھی جبکہ یہ میچ میگا ایونٹ کے گروپ مرحلے کا آخری میچ تھا۔
India finish the #CWC23 group stage without a loss #INDvNED : https://t.co/i4XroN43Ss pic.twitter.com/vp3KyuwGS6
— ICC Cricket World Cup (@cricketworldcup) November 12, 2023