Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ٹیم کی ہوٹل میں دیوالی، ’روہت بھائی ہمیں ٹرافی چاہیے‘

انڈین ٹیم نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے پہلے ہوٹل میں دیوالی منائی (فوٹو: ٹوئٹر)
انڈیا میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کا گروپ مرحلہ اتوار کو ختم ہو گیا ہے جس کے بعد انڈین ٹیم نہ صرف پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر رہی بلکہ ابھی تک ناقابل شکست ہے۔
اتوار کو گروپ مرحلے کا آخری میچ انڈیا اور نیدرلینڈز کے درمیان ہوا جسے انڈیا نے 160 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
چینا سوامی سٹیڈیم بنگلورو میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے پہلے انڈین ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں اپنے دوستوں اور فیملی ممبران کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔
کھلاڑیوں نے دیوالی منانے کی تصویریں بھی ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کیں۔
انڈین ٹیم کے بلے باز کے ایل راہل نے دیوالی منانے کی ایک تصویر ایکس پر شیئر کی۔
تصویر میں دیکھا ج اسکتا ہے کہ انڈین ٹیم کے کھلاڑی روایتی انڈین ملبوسات پہن کر مسکرتے چہروں کے ساتھ تصویر کے لیے پوز دے رہے ہیں۔  
انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما نے اپنی اور اپنی اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دوستوں، فیملی ممبرز اور فینز کو دیوالی کی مبارک باد دی۔
محمد شامی نے ایکس پر ایک تصویر ’ہیپی دیوالی‘ کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی۔ تصویر میں ان کو کرتا پہن کر مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سوریا کمار یادو نے اہلیہ کے ساتھ اپنی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی۔
شبھمن گل، محمد سراج، ایشان کشن اور کلدیب یادو نے سنیچر کو دیوالی منائی۔
کرکٹ فینز بھی انڈین کھلاڑیوں کو دیولی کی مبارک باد دے رہے ہیں۔ 
رادیکا چوہدری نے ایکس پر لکھا کہ ’روہت بھائی ہمیں ٹرافی چاہیے۔‘
انش شاہ نے روہت شرما کی ورلڈ کپ کی ٹرافی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دیوالی اس (ٹرافی) کے ساتھ  بہت زیادہ بہتر ہو گی۔‘ 
دیوالی کا تہوار سال میں ایک بار منایا جاتا ہے جس پر انڈیا کا چپہ چپہ روشنی سے جگمگا اٹھتا ہے۔
دیوالی کو روشنی کا تہوار بھی کہتے ہیں جسے ہندو مت کے پیروکار بڑے جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

شیئر: