Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کے قتل کا پروگرام بنانے والے پاکستانی کو 40برس کی سزا

ابوظبی(نیوزڈیسک ) یہاں وفاقی اپیل کورٹ نے غیر ملکی شہریوں کے قتل کا پروگرام بنانے والے پاکستانی شہری کو 25برس قید کی سزا سنادی۔ 30سالہ پاکستانی شہری مچھلیوں کے شکار کیلئے مخصوص بندوق سے غیر ملکیوں کے قتل کی تیاری کر چکا تھا۔عدالت نے 25سالہ سزا مکمل کرنے کے بعد مزید 15برس قید اور ابوظبی سے بیدخلی کی سزا بھی پاکستانی کو سنائی ہے ۔ اسے مقدمے کے جملہ اخراجات اداکرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے ۔ پاکستانی پر تخریب کاری اور دہشتگردی کی غرض سے 8گاڑیوں کو نذر آتش کرنے کا بھی الزام ثابت ہو گیا تھا۔مجموعی طور پر اس کی سزائوں کا دورانیہ 40برس ہو گیا ہے ۔

شیئر: