Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں مزید 40 ماحول دوست الیکڑک بسیں چلائی جائیں گی

اس سال دبئی میں بسوں کے لیے 11 ٹریکس کا اضافہ کیا گیا ہے (فوٹو: امارات الیوم)
دبئی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے الیکڑک سے چلنے والی ماحول دوست عوامی بس سروس کے بیڑے کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
امارات الیوم کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے’ آئندہ برس کےلیے 40 ماحول دوست بسیں خریدی جائیں گی جنہیں مزید روٹس پر ڈالا جائے گا۔‘
الیکٹرک بسوں کا مقصد کاربن کے اخراج کو کم سے کم کرنا ہے تاکہ ماحولیاتی چیلنجزکا مقابلہ کیا جاسکے۔
اتھارٹی کے آپریشنل ڈائریکٹر عادل شاکری کا کہنا ہے’ نئے سال کے آغاز میں ماحول دوست بسوں کی تعداد میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔‘
عادل شاکری کا کہنا تھا’ ماحول کو صاف رکھنے اور آلودگی کے خاتمے کی مہم کے تحت مشرق وسطی میں امارات اولین ملک ہے جس نے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو سال 2050 تک کاربن فری کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔‘
کاربن فری ٹرانسپورٹ سروس کے تین مراحل مقرر کیے گئے ہیں جن کے تحت تیزی سے کام جاری ہے پہلے مرحلے میں عوامی ٹرانسپورٹ کو ماحول دوست بنایا جائے گا۔
دوسرا مرحلہ ٹرانسپورٹ سٹیشنز اور ان کے اداروں کو جدید انداز میں تعمیر کرنا جبکہ تیسرے مرحلہ میں کچرا گھروں کی ری سائیکلنگ کا ہے۔
انہوں نے بتایا ’ اس سال دبئی میں بسوں کے لیے 11 ٹریکس کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مجموعی طورپر 187 ٹریکس کام کررہے ہیں۔‘

شیئر: