فلسطینی میڈیا کی جانب سے اس سانحے کی خبر کے فوراً بعد مغربی ایشیائی والی بال ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز پیر کو اپنے فیس بک پیج پر حسن ابو زعیطر اور ابراہیم قصیعہ کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
فلسطین کی نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ دونوں کھلاڑی غزہ کے شمالی حصے میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔
ابراہیم قصیعہ نے 2021 میں ویسٹ ایشین بیچ سوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا اور ستمبر میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھی قومی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا۔
دونوں کھلاڑی جبالیہ کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے ہلاک ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
مغربی ایشیائی والی بال ایسوسی ایشن نے غزہ کی پٹی پر جارحیت کے نتیجے میں فلسطین کی قومی والی بال ٹیم کے دونوں کھلاڑیوں حسن ابو زعیطر اور ابراہیم قصیعہ کی وفات پر اپنے جاری کردہ بیان میں انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔