Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوی پورٹل کے ذریعے کارکنوں کے لیے تجربہ سرٹیفیکٹ

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے قوی پورٹل پر نجی اداروں کے ملازمین  کے لیے ’تجربہ سرٹیفکیٹ‘ کے اجرا کی سہولت مہیا کردی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ  قوی پورٹل کے ذریعے جاری کیے جانے والے تجربہ سرٹیفکیٹ کی حیثیت قانونی دستاویز کی  ہوگی۔
پرائیویٹ سیکٹر کے ملازمین یہ سرٹیفکیٹ کسی بھی متعلقہ ادارے کو پیش کرسکتے ہیں۔ 
وزارت افرادی قوت نے توجہ دلائی ہے کہ  کسی بھی  نجی ادارے یا کمپنی  میں ملازمت کا معاہدہ مکمل  کرنے یا کسی وجہ سے ملازمت چھوڑنے پر ’تجربہ سرٹیفکیٹ‘ ملازم کا حق ہے۔ قوی پورٹل کے ذریعے یہ سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ 

شیئر: