Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن نواز کے بعد اسحاق ڈار بھی جے آئی ٹی میں پیش ہونگے

اسلام آباد ....وزیر اعظم نواز شریف کے چھوٹے صا حبزادے حسن نواز جمعہ کو جے آئی ٹی میں پیش ہو نگے ۔ حسن نواز کوگزشتہ روز پیش ہونے کے لئے نوٹس بھیجا گیا تھا تاہم انہوں نے ایک دن کہ مہلت طلب کی تھی ۔ جمعرات کو حسین نواز جے آئی ٹی میں تیسری مرتبہ پیش ہوئے ان سے6 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق حسین نواز کو چوتھی مرتبہ بھی بلایا گیا ہے۔ دریں اثناءوزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی جے آئی ٹی میں طلب کرنے کے لئے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہیں آئندہ ہفتے طلب کیا جائے گا۔ اسحاق ڈار سے حدیبیہ کیس میں دئیے گئے بیان حلفی کے حوالے سے پوچھ گچھ ہو گی۔

 

شیئر: