دبئی: آن لائن نشہ آور اشیا خریدنے پر ایشیائی خاتون کے خلاف کارروائی
جمعرات 16 نومبر 2023 17:48
ایشیائی خاتون نے بیرون ملک سے نشہ آور پاوؤر طلب کیا تھا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
دبئی کی ایک عدالت نے آن لائن نشہ آور اشیا خریدنے والی ایشیائی خاتون کو جرمانے اور بے دخلی کی سزا سنادی۔
الامارات الیوم کے مطابق ایشیائی خاتون نے آن لائن رابطہ کرکے نشہ آور پاؤڈر طلب کیا تھا۔ ایشیائی تاجر نے قیمت آن لائن طلب کی اور نشہ آور پاؤڈر کا پارسل دبئی ارسال کردیا تھا۔
پبلک پراسیکیوشن نے ایشیائی خاتون کا کیس عدالت بھیج دیا۔ جہاں اس پر نشہ کرنے اور نشہ آور پاؤڈر خریدنے کے لیے بیرون ملک رقم بھجوانے کے الزامات لگائے گئے تھے۔
عدالت نے الزام ثابت ہونے پر اسے سزا سنادی۔
ابتدائی عدالتی حکم پرخاتون کی جانب سے اپیل کورٹ سے رجوع کیا گیا جہاں ابتدائی فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے سزا کی توثیق کردی گئی۔
دبئی انسداد منشیات کے ادارے کے سراغرسانوں نے 42 سالہ ایشیائی خاتون کے حوالے سے خفیہ رپورٹ پبلک پراسیکیوشن کو بھیجی تھی۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں