Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ڈیجیٹل کرنسی کے لیے خاتون کا اغوا، ایشائی گروہ کو سزا

خاتون نے ملزمان کی گاڑی کا نمبر نوٹ کرکے پولیس کو رپورٹ کی ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات میں دبئی اپیل کورٹ نے  ڈیجیٹل کرنسی حاصل کرنے کے لیے خاتون کے اغوا میں ملوث چار ایشیائی  شہریوں کو دو برس قید  اور 45200 درہم جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ 
الامارات الیوم  کے مطابق گروہ کا سرغنہ ایشین خاتون کا ڈرائیور تھا۔ ملزمان سے ایک  نے خاتون کو تاثر دیا تھا کہ وہ ڈیجیٹل کرنسی خریدنا چاہتا ہے۔
ملزمان نے خاتون کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے ڈیجیٹل کرنسی کے کئی سودے بھی کیے پھر بڑے سودے کا لالچ دے کرخاتون کو دبئی میں ایک جگہ ملنے کے لیے بلایا جہاں ملزمان نے گھیر لیا۔ 
ملزمان نے خاتون سے زبردستی موبائل کا پاسپورڈ حاصل کیا۔ اکاؤنٹ سے 8 ہزار ڈیجیٹل کرنسی نوٹ منتقل کیے اور 8 ہزار درہم چھین لیے۔
خاتون کا پرس بھی چھین لیا جس کی قیمت 7200 درہم تھی۔ پولیس میں رپورٹ درج کرانے پر سنگن نتائج کی دھمکی بھی دی۔
 تاہم خاتون نے ملزمان کی گاڑی کا نمبر نوٹ کرکے پولیس کو رپورٹ کردی۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے سامنے اپنے بیان میں خاتون نے کہا کہ’ ملزمان نے اس کے دوستوں کے موبائل پر بھی رابطے کرکے رقم ٹرانسفر کرنے کو کہا تھا‘۔
خاتون نے بتایا کہ’ ملزمان اس کے موبائل سے ایک دوست کا نمبر حاصل کرکے فون کرایا اور ایک لاکھ ڈیجیٹل کرنسی نوٹ ٹرانسفر کرنے کو کہا لیکن دوست میرے لہجے سے سمجھ گیا  کہ معاملہ گڑبڑ ہے‘۔ 
خاتون نے بتایا کہ’ ملزمان کے جانے کے بعد اپنے ایک دوست کو جائے وقوعہ پر بلایا اوراس کے ساتھ پولیس سٹیشن جا کر رپورٹ درج کرائی‘۔  
 پولیس نے ملزمان کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت کے لیے مجھے بلایا گیا تو میں یہ دیکھ کر حیران رہ گئی کہ ملزمان میں میرا ڈرائیور شامل تھا۔ 

شیئر: