Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ کے لیے عطیات مہم میں 50 کروڑ ریال جمع 

مہم میں اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد نے عطیات جمع کرائے(فوٹو، سوشل میڈیا)
غزہ پٹی کے متاثرین کے  لیے عطیات مہم میں پچاس کروڑ ریال سے زیادہ جمع ہوچکے ہیں۔ اب تک 8 لاکھ سے زیادہ افراد نے عطیات مہم میں حصہ لیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ  سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات، خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایت پر مملکت بھر میں فلسطینی عوام کی مدد کے لیے عطیات مہم چلا رہا ہے۔ 
ساھم پورٹل پر عطیات مہم کا اہتمام کیا جارہا ہے علاوہ ازیں الراجحی بینک میں اس حوالے سے سپیشل اکاؤنٹ قائم کیا گیا ہے اس میں بھی براہ راست عطیات جمع کرائے جارہے  ہیں جبکہ ایپل اور گوگل پلے  کے ذریعے ساھم ایپ کے ذریعے بھی عطیات وصول کیے جارہے  ہیں۔ 

شیئر: