Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے کیریکوم ممالک اور سعودی سربراہ اجلاس کا افتتاح کر دیا 

سرکاری اورنجی سیکٹر کے اہم عہدیدار بھی کانفرنس میں شریک ہیں(فوٹو، سوشل میڈیا)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے  جمعرات کو ریاض میں کیریکوم ممالک اور سعودی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کردیا۔ 
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق اس موقع پر ولی عہد کے ساتھ کانفرنس میں شریک ممالک کے سربراہوں اور رہنماؤں نے تصاویر بنوائیں۔ 
کانفرنس میں اعلی عہدیداروں پر مشتمل سعودی وفد شریک ہے۔ جس میں وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز، وزیرمملکت شہزادہ ترکی کے علاوہ کھیلوں، نیشنل گارڈز، دفاع ، خارجہ اور سیاحت کے وزرا شامل ہیں۔ 
فریقین کے درمیان اقتصادی تعلقات بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور استفادے کی خاطر گول میز کانفرنس ہوئی۔ 
سربراہ کانفرنس کا مقصد کیریکوم ممالک اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ  کاری کے مواقع پیدا کرنا اور شراکتی تعلقات استوار کرنا ہے۔  
یاد رہے کہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے اہم عہدیدار بھی سربراہ کانفرنس میں شریک ہیں۔ 
مذکورہ کانفرنس اپنی نوعیت کی پہلی ہے۔ 
خادم حرمین شریفین اور ولی عہد چاہتے ہیں کہ کیریکوم ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم ہوں عروج کی نئی منزلوں تک دوطرفہ تعلقات پہنچائے جائیں۔ 
کیریکوم کے ممالک علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر سعودی عرب کو قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔  

شیئر: