شاہ سلمان اور ولی عہد کی طرف سے فلسطین کے لیے 50 ملین ریال کا عطیہ
جمعرات 2 نومبر 2023 11:42
’شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عوامی عطیات مہم چلائی جائے گی‘ (فائل فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے فلسطین کے لیے 30 ملین ریال عطیہ کردیا ہے۔
جبکہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عوامی عطیات مہم کے تحت 20 ملین ریال کا عطیہ کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق کنگ سلمان سینٹر کے تحت ’ساہم‘ ویب سائٹ پر عطیات مہم چلائی جائے گی۔
قبل ازیں شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فلسطین کے لیے عوامی عطیات مہم چلانے کا حکم دیا ہے۔
کنگ سلمان سینٹربرائے انسانی امداد کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ بن عبد العزیز الربیعہ نے فلسطین کے لیے عطیہ کرنے پر شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔