آبرآلود موسم کی وجہ سے مملکت کے مشرقی علاقوں کا حسن دوبالا ہو گیا ہے۔ جازان کے علاوہ جیزان اورجزیرہ فرسان بھی تفریح کرنے والوں میں کافی مقبول ہورہا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے فوٹوگرافی ٹیم نے جازان کے خوبصورت مقامات کو اپنے کیمرے میں قید کیا تاکہ وہ افراد جو ان دنوں وہاں جانے سے قاصر ہیں وہ تصاویر دیکھ کر وہاں کے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہوسکیں۔
گزشتہ دنوں جازان ریجن میں بارشوں کے بعد علاقے کی خوبصورت میں مزید اضافہ ہوگیا جس سے فضا جیسے دھل گئی ہو۔
جازان کے رہائشی ہی نہیں بلکہ دیگر شہروں سے بھی لوگ بڑی تعداد میں علاقے کے تفریحی مقامات پرآرہے ہیں ۔
تفریح کےلیے آنے والوں کی بڑی تعداد باغات اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ ریجن کی بلدیہ کی جانب سے بھی تفریحی مقامات پرصفائی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔
ریجن کی انتظامیہ کی جانب سے ساحلی علاقوں میں تفریحی کےلیے آنے والوں کی سہولت کے لیے کارپارکنگ کے خصوصی انتظامات کیے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
تفریح کےلیے آنے والوں میں واکنگ ٹریک کافی مقبول ہے۔