Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان قومی جنگل میں نایاب جانور چھوڑے گئے

’ماضی قدیم میں یہاں یہ جانور یہاں پائے جاتے تھے، اب ان کے وجود کو خطرے لاحق ہو گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
فروغ جنگلی حیات کے قومی مرکز نے شہزادہ محمد بن سلمان محفوظ قومی جنگل میں متعدد نایاب جانور چھوڑے ہیں۔
سبق ویب کے مطابق نایاب جانوروں کے تحفظ اور افزائش پروگرام کے تحت نایاب نسل کے 85 جنگلی جانور چھوڑے ہیں جن میں الریم نسل کے 40 ہرن، المہا نسل کے 20 ہرن، پہاڑی بکرے، باز اور الو چھوڑے گئے ہیں۔
جانور چھوڑنے کی تقریب میں شہریوں، نجی تنظیموں کے نمائندوں اور کئی عہدیداروں نے شرکت ہے۔
ماضی قدیم میں یہاں یہ جانور اچھی خاصی تعداد میں پائے جاتے تھے۔ اب ان کے وجود کو خطرے لاحق ہو گیا ہے۔
سینٹر کے ایگزیکٹیو چیئرمین محمد قربان نے بتایا کہ متعلقہ اداروں کے تعاون اور اشتراک سے اس طرح کے اور بھی جانور جلد جنگل میں چھوڑے جائیں گے۔

شیئر: