Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہلی اور قریبی علاقوں میں زلزلہ

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی اور ہریانہ سمیت کئی علاقوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ اس کی شدت زلزلہ پیما آلے پر 5ڈگری تھی جبکہ اس کی گہرائی 22کلومیٹر تھی۔ یہ زلزلہ صبح 4بجکر 25منٹ پر آیا۔ دوسرا جھٹکا 8بجکر 13منٹ پر محسوس کیا گیا۔ اس کی شدت 3.2ڈگری تھی اور یہ 10کلومیٹر گہرائی میں آیا تھا۔ کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

شیئر: