Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ منورہ میں ٹریفک حادثہ، ایئر ایمبولینس کی بروقت امداد

زخمیوں کو مدینہ جنرل ہسپتال اور سعودی جرمن ہسپتال منتقل کیا گیا۔ (فوٹوسعودی ہلال احمر)
مدینہ منورہ کی الھجرۃ وادی ریم روڈ پر اتوار کو ٹریفک حادثے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
اخبار 24 کے مطابق ہلال احمر کی فضائی ایمبولینس اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں کی مرہم پٹی کی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا۔
ہلال احمر نے کہا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہماری ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی تھیں۔ زخمیوں کی درجہ بندی کرکے انہیں مدینہ جنرل ہسپتال اور سعودی جرمن ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ  ہلال احمر مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور شاہراہوں کے مسافروں کی سلامتی کے لیے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہنگامی طبی سہولت فراہم کررہی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: