عرعر.... المناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ حادثہ گاڑی اور ٹرک کے مابین پیش آیا۔حادثہ اس قدر شدید تھا کہ جاں بحق ہونے والے مسافروں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل ہلال الاحمر کے ترجمان نے بتایا کہ حادثہ عرعر ، طریف شاہراہ پر 90 کلو میٹر دور حزم الجلامید کے قریب پیش آیا ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ شہری دفاع کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی میں آگ لگنے کی وجہ سے وہ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی ۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی ۔ شہری دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پر سفر کے دوران تیز رفتاری اور موبائل استعمال کرنے سے گریز کریں جبکہ سیٹ بیلٹ کا استعمال بہتر ہوتا ہے ۔