Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات، شدید زخمیوں کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقلی

ٹریفک حادثے کی اطلاع ملنے پر ریکارڈ وقت میں کارروائی کی گئی ( فوٹو: سعودی ہلال احمر)
سعودی عرب میں ٹریفک حادثات میں کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ان میں تین کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
سعودی ہلال احمر نے ایکس ( سبقہ ٹوئٹر) پر بیان میں کہا کہ ’ریاض کے المصانی ڈسٹرکٹ میں ٹریفک حادثے کی اطلاع ملنے پر ریکارڈ وقت میں کارروائی کی گئی‘۔
ایک زخمی کو جس کی حالت نازک تھی ایئرایمبولینس کے ذریعے نینشنل گارڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ دیگر زخمیوں کو بھی قریبی صحت مراِکز پہنچایا گیا۔
قبل ازیں ریاض کے الرمال ڈسٹرکٹ میں حادثے کے ایک زخمی کو جس کی حالت نازک تھی ایئرایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا دیگر زخمیوں کو ایمبولینسوں کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
علاوہ ازیں بریدہ میں غاف الجوا پل پر ٹریفک حادثے میں چھ افراد زخمی ہوئے جن میں ایک کی حالت نازک تھی۔
ہلال احمر کی ٹیموں نے ریکارڈ وقت میں شدید زخمی کو ایئرایمبولینس کے ذریعے بریدہ ہسپتال منتقل کیا۔ دیگر زخمیوں کو بھی قریبی صحت مراکز میں پہنچایا گیا۔

شیئر: