Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2 سعودی طیارے غزہ کے لیے امدادی سامان لے کرعریش پہنچ گئے

13 ویں اور 14 ویں طیارے سے بھی دو، دو ایمبولینس بھیجی گئی ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز غزہ کے  متاثرین کو امدادی سامان فراہم کرنے کے لیے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد کی ہدایت پر فضائی پل قائم کیے ہوئے ہے۔
اس سلسلے کے تحت 13 واں اور 14 واں طیارہ اتوار کو مملکت سے مصر کے العریش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
اخبار 24 کے مطابق العریش ایئرپورٹ سے امدادی سامان بری راستے  سے غزہ پہنچایا جارہا ہے۔

العریش سے امدادی سامان بری راستے سے غزہ پہنچایا جارہا ہے۔ (فوٹو اخبار 24)

تیرہویں سعودی طیارے کے ذریعے دو مزید ایمبولینسیں روانہ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 20 ایمبولینسیں بھیجی جائیں گی۔
 اسی طرح 14 ویں طیارے سے بھی دو ایمبولینسیں ارسال کی گئی ہیں۔ دونوں طیاروں پر امدادی سامان بھی ہے۔

20 ایمبولینسیں بھی روانہ کی جائیں گی۔ (فوٹو اخبار 24)

یاد رہے کہ اس سے قبل 12 ویں طیارے سے کھانے پینے کی اشیا، ادویہ اور طبی لوازمات بھیجے گئے تھے۔ 35 ٹن وزن کا امدادی سامان ارسال کیا گیا تھا۔ ہر طیارے سے  35 ٹن امدادی سامان بھیجا جارہا ہے۔
 
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: