نئی دہلی۔۔۔۔دہلی ہائیکورٹ نے تینوں میونسپل کارپوریشنوں کو دارالحکومت میں صفائی ستھرائی پرتوجہ نہ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔سپریم کورٹ کا یہ بنچ قائم مقام چیف جسٹس گیتا متل اور جسٹس ہری شنکر پر مشتمل تھا۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کچرا اٹھانے کے بارے میں ہمارے احکامات کی جان بوجھ کر خلاف ورزی اور حکم عدولی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ایک ٹی وی چینل نیوز وڈیو دکھائی تھی جس میں یہ بتایا گیا کہ سڑکوں پر کچرے کا ڈھیر پڑا ہوا ہے اور میلوں دور تک کچرہ نظر آرہا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ اس سے مچھر بھی پرورش پاتے ہیں اور یوں وہ ڈینگو اور چکن گنیا کا سبب بنتے ہیں۔