اگلے ماہ سے آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت شان مسعود کریں گے۔
دورہ آسٹریلیا کے لیے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے پیر کو 18 رُکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، عامر جمال، نعمان علی، محمد وسیم جونیئر، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، میر حمزہ، خرم شہزاد، امام الحق، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل، سرفراز احمد (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا اور صائم ایوب شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
-
شان مسعود ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی ٹی20 ٹیم کے کپتان مقررNode ID: 812031
دورہ آسٹریلیا کے لیے صائم ایوب اور خرم شہزاد کو پہلی مرتبہ ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ آل راؤںڈر فہیم اشرف نے بھی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کی ہے۔
صائم ایوب کو رواں برس قائد اعظم ٹرافی میں چار میچوں میں تین سینچریوں کی بدولت 553 رنز بنانے پر سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ خرم شہزاد قائد اعظم ٹرافی میں 36 وکٹیں لے کر ٹاپ بولر بننے کے بعد قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
دوسری جانب بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ بھی قائد اعظم ٹرافی میں 32 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر سے ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔
SQUAD ANNOUNCED
Our 18-member squad for the three-match Test series against Australia
Read more https://t.co/eHP9NXPkOu#AUSvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/ioKnv0cBxJ
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 20, 2023