آسٹریلیا کے سابق کرکٹر میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نیچرل کپتان تھے جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کپتانی سے ہٹا کر جلد بازی کی ہے۔
میتھیو ہیڈن نے کرک اِنفو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور کپتان بابر اعظم کے نمبر (رنز) بہتر تھے، لہذا وہ نیچرل لیڈر تھے اور کپتانی کے لیے اچھا انتخاب تھے۔
سابق عظیم بیٹر کہتے ہیں کہ ’پہلے تو اُن کے پاس نسیم شاہ نہیں تھے، اُنہیں میرے خیال سے اپنے ورلڈ کلاس فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر شکوک تھے اور ہم نے ایشیا کپ میں دیکھا کہ وہ اتنے اچھے نہیں تھے۔ فخر زمان ورلڈ کپ میں پہلے کھیلے نہیں اور پھر جب کھیلے تو اُس وقت بہت دیر ہو چکی تھی۔‘
مزید پڑھیں
-
میتھیو ہیڈن ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کے مینٹور ہوں گےNode ID: 699426
-
23 کروڑ لوگوں کی دعائیں غلط نہیں ہوسکتیں: میتھیو ہیڈنNode ID: 715881
-
فائنل میں انڈیا کا سامنا کرنا پسند کروں گا: میتھیو ہیڈنNode ID: 716236
انہوں نے مزید کہا کہ ’شاداب اور محمد نواز کو 2023 میں بہت مسائل کا سامنا تھا اور بالخصوص انہیں تو ٹیم میں جگہ بنانے میں مشکلات پیش آ رہی تھیں، لہذا پاکستان ٹیم کو بہت سی مشکلات در پیش تھیں۔‘
بابر اعظم کے بارے میں میتھیو ہیڈن کہتے ہیں کہ ’جو بھی بابر کے نمبر (رنز) کو دیکھ رہا تھا، اس نے یقینی طور پر بابر کے بطور کپتان اور بطور کھلاڑی (کپتانی سے قبل) رنز کو نہیں دیکھا۔ بابر کے بطور کپتان نمبر زیادہ بہتر تھے۔ ہم اُن کی 50 اور اُس سے زیادہ کی ایوریج کی بات کر رہے ہیں۔ وہ بنیادی طور پر نیچرل لیڈر تھے، میرے خیال سے پی سی بی نے انہیں کپتانی سے ہٹا کر بہت جلدی کی ہے۔‘
خیال رہے میتھیو ہیڈن 2021 اور 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور اور بیٹنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔
"They've potentially shot the gun a little bit early in terms of his leadership capabilities"@haydostweets discusses Babar Azam stepping down as Pakistan's captain https://t.co/aXy2I16Ygu #CWC23 pic.twitter.com/8Rem4w8jtc
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 17, 2023
دوسری جانب آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم کی بُری کارکردگی کے باعث بابر اعظم نے بدھ کو تینوں فارمیٹس کی کپتانی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔
بابر اعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے اعلان کے بعد پی سی پی نے شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی20 ٹیم کی کپتانی سونپی ہے۔
یہاں واضح رہے کہ ون ڈے ٹیم کے کپتان کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا۔
Presenting our captains @shani_official has been appointed Test captain while @iShaheenAfridi will lead the T20I side. pic.twitter.com/wPSebUB60m
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 15, 2023