آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف انڈیا کی بیٹنگ لائن لڑکھڑانے کے بعد انڈین ٹیم نے کینگروز کو ورلڈ کپ جیتنے کے لیے 241 رنز کا ہدف دیا ہے۔
اتوار کو احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے مقررہ 50 اوورز میں 10 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کے بولرز نے انڈین بلے بازوں کو کھل کر سکور نہ کرنے دیا جس کے باعث پوری اننگز میں انڈین بلے باز شدید دباؤ کا شکار رہے۔
مزید پڑھیں
-
کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟Node ID: 797846
صرف یہ نہیں بلکہ آسٹریلیا کے بولرز کا فیلڈرز نے بھی خوب ساتھ نبھایا اور اننگز کے دوران کینگروز کی فیلڈنگ غیرمعمولی رہی۔
انڈیا کی جانب سے اس اننگز میں سب سے زیادہ 66 سکور کے ایل راہُل نے کیا تاہم انہوں نے یہ سکور 107 گیندوں پر بنایا۔
انڈیا کی فائنل میں ناقص بیٹںگ پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر کرکٹ مداحوں کی جانب سے تاثرات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
وراٹ کوہلی نے اس میچ میں 54 رنز بنائے اور پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہو گئے، اس بارے میں ٹوئٹر ہینڈل میمز والا لڑکا نے لکھا کہ ’آؤٹ وہ ہوا، دکھی 140 کروڑ لوگ ہوئے تھے۔‘
Out wo hua tha dukhi 140 crore log hue the pic.twitter.com/0QYDCEr3sx
— rozgar_CA (@Memeswalaladka) November 19, 2023
فرضی کرکٹر لکھتے ہیں کہ ’تماشائیوں نے اتنی خاموشی سے میچ دیکھا ہے، پھر تم بھائی، گھر ٹی وی پر ہی میچ دیکھ لیتے۔‘
Crowd ne itni shaanti se match dekha hai, fir tum bhai ghar pe TV pe hi dekh lete fir.
— Silly Point (@FarziCricketer) November 19, 2023
آکُل بھردواج اپنی ٹویٹ میں لکھتے ہیں کہ ’ہم نے 50 رنز کم بنائے۔ 20 رنز آسٹریلیا نے غیر معمولی فیلڈنگ سے بچائے۔ 30 کے ایل راہُل اور سوریا کمار یادو نے خراب رننگ کر کے نہیں بنائے۔‘
We're 50 runs short. 20 runs Australia ne exceptional fielding se bachaye. 30 runs KL Rahul and Surya Kumar Yadav ne poor running krke nahi banaaye.
— Akul Bhardwaj (@DJ_Novio) November 19, 2023
وِشال نے ٹویٹ کی کہ ’بولا تھا اپنی بیٹنگ لائن ایک دن ایکسپوز (ناکام) ہوگی، خاص طور پر مشکل پچ پر۔‘
Bola tha apni batting depth expose hogi ek din , especially on tough wicket
— Vishal (@Fanpointofviews) November 19, 2023
سوچاریتا نے ٹی وی پر میچ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میں نیند سے بیدار ہونے کے بعد کیا دیکھ رہی ہوں۔‘
What did I wake up to pic.twitter.com/BZdqiqklbX
— Sucharita (@Su4ita) November 19, 2023