Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹمز کی کارروائی، 5 کروڑ روپے کے سمگل شدہ 5 ہزار 500 موبائل فونز برآمد

پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 5500 سمگل شدہ موبائل فونز کی کھیپ پکڑ لی۔ کسٹمز کی ٹیم نے دو ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا۔
کسٹمز کلیکٹر اسلام آباد کی ہدایت پر گولڑہ موڑ پر کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے خفیہ ناکہ بندی کر کے سمگل شدہ موبائل فونز برآمد کیے۔
حکام کے مطابق پکڑے گئے موبائل فونز کی مالیٹ 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔سپیشل جج کسٹمز نے گرفتار دونوں ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔
اس سے قبل 30 اکتوبر کو پاکستان کسٹمز کے اینٹی سمگلنگ سکواڈ نے موٹروے انٹرچینج کے نزدیک بھی ایک کارروائی عمل میں لائی تھی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق اُس کارروائی کے دوران چار ٹرک قبضے میں لے کر دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کر لیا گیا تھا۔
ضبط شدہ سامان میں سٹیل کوائلز، پوٹاشیم سلفیٹ کھاد،کپڑا اور ٹائر شامل تھے۔
پاکستان کسٹمز نے اسلام آباد میں 14 اکتوبر کو کارروائی کے دوران 27 لگژری نان کسٹم پیڈ گاڑیاں بھی قبضے میں لی تھیں۔

شیئر: