Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرکوں کو اوور لوڈ کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ

5 ایکسل والے ٹرک پر 45 ٹن سامان لوڈ کرنے کی اجازت ہے۔ (فوٹو عکاظ)
روڈ جنرل اتھارٹی نے ٹرکوں کے مالکان کو تاکید کی ہے کہ وہ ٹرکوں پر مقررہ حد سے زیادہ سامان لوڈ نہ کریں۔ خلاف ورزی پر ایک لاکھ ریال تک کا جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔  
عکاظ اخبار کے مطابق روڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹریفک قانون کی دفعہ 23  میں اس بات کی وضاحت موجود ہے۔  
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کی مجموعی لمبائی 23 میٹر، چوڑائی  2.6 میٹر اور اونچائی  4.8 میٹر تک رہنی چاہئے۔ مذکورہ پیمائش کی خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ  ہوگا۔  
اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ ٹرکوں کے لے مقررہ وزن کی پابندی کرنا بھی ضروری ہے۔ مقررہ ضوابط کے مطابق پانچ ایکسل والے ٹرکوں پر زیادہ سے زیادہ 45 ٹن سامان لوڈ کرنے کی اجازت ہے۔  
2 ایکسل والے ٹرکوں پر 21 ٹن، تین ایکسل والے ٹرکوں پر 34 ٹن اور 4 ایکسل والے ٹرکوں پر 42 ٹن تک کا سامان لادا جاسکتا ہے۔ 
 مقررہ وزن سے زیادہ کی خلاف ورزی پر فی کلو گرام کے حساب سے 200 ریال جرمانہ لیا جائے  گا ایک لاکھ ریال اس کی انتہائی حد ہوگی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: