Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ٹرکوں کے داخلے کے نئے نظام پر عمل درآمد کا آغاز

جمعہ اور سنیچر کو شام 5 سے رات 9 بجے تک ٹرک شہر میں نہیں آسکتے(فوٹو سبق)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دارالحکومت ریاض میں منگل سے ٹریفک اژدحام کو قابو کرنے کے لیے ٹرکوں کے داخل ہونے کے نئے نظام پر عمل درآمد شروع کردیا۔
ٹرک ڈرائیوروں کو آن لائن ٹائم بک کرانے اور مقررہ اوقات کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
المدینہ اخبار کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اس سے قبل بیان میں کہا تھا کہ منگل 17 جنوری 2023 سے ٹرکوں کو ریاض شہر میں داخلے سے قبل آن لائن ٹائم لینا ہوگا اور مقررہ وقت کی پابندی کرنا ہوگی۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ نئے نظام کا مقصد ریاض میں ٹریفک اژدحام میں کمی لانا، ٹرکوں کی یلغار کو روکنا اور آپریشنل سروس کا معیار بلند کرنا ہے۔ 
اتھارٹی کے مطابق ریاض میں اتوار سے جمعرات تک صبح 9  سے رات 9 بجے تک ٹرکوں کے داخلے پر پابندی ہے۔
علاوہ ازیں جمعہ اور سنیچر کو شام 5 سے رات 9 بجے تک ٹرک شہر میں نہیں آسکتے۔ 

شیئر: