Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے 52 ویں قومی دن پر 2 روزہ تعطیلات

2 دسمبر کو ایکسپو سٹی دبئی میں تقریب ہوگی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات نے 52 ویں نیشنل ڈے (یوم وطنی) پر سرکاری اورنجی  اداروں میں 2 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت افرادی قوت واماراتائیزیشن نے اپنے ایکس  اکاؤنٹ پر کہا کہ امارات کے 52 ویں قومی دن  کے حوالے سے  2 اور 3 دسمبر کو عام تعطیل ہو گی۔
وزارت افرادی قوت نے اس حوالے سے اماراتی قیادت، شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو نیشنل ڈے کی مبارکباد پیش کی ہے۔
متحدہ عرب  امارات کے نیشنل ڈے پر ایکسپو سٹی دبئی میں 2 دسمبر کو تقریب ہوگی جس میں امارات کی تاریخ کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔
واضح رہے 2 دسمبر 1971 کو متحدہ عرب امارات قائم ہوئی تھی جس میں تمام ریاستیں جن میں ابوظبی ، دبئی ، شارجہ ، عجمان ، ام القوین ، راس الخیمہ اورفجیرہ متحد ہوئی تھیں جس کے بعد ان ریاستوں کو متحدہ عرب امارات کا نام دیا گیا۔
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: