آج کن مقامات پربارش کا امکان ہے؟
طائف اوردیگر پہاڑ علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہے گا(فوٹو، ایس پی اے)
قومی مرکز برائے موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ جمعہ 24 نومبر کو مملکت متعدد علاقوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی ریجن میں ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔
عاجل نیوز نے قومی مرکز برائے موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ جازان ، عسیر ، الباحہ ، مکہ مکرمہ اورریاض کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔
موسمیاتی رپورٹ کے مطابق عسیر ، الباحہ ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ، حائل ، الجوف ور شمالی سرحدی علاقوں میں رات کے آخری پہر اور صبح سویرے گہری دھند بھی چھائی رہے گی۔
قومی مرکز کا مزید کہنا ہے کہ مکہ ریجن کے علاقے جموم ، خلیص ، الکامل ، رابغ ، جدہ ، الشعیبہ ، اللیث ، القنفذہ اورمکہ مکرمہ شہر کے علاوہ اضم، طائف اورالعرضیات کے بعض علاقوں میں جمعہ کے روز رات گئے تک وقفے وقفے سے بارش ہوگی۔
بحرالاحمر میں ہوا کا رخ مغرب سے شمال مغربی سمت رہے گا جس کی رفتا 15 سے 30 کلو میٹرفی گھنٹہ ہوگی جبکہ شمالی اورجنوب مغربی مقامات پرہوا کی رفتار میں تیزی آئے گئی۔