مکہ اور مدینہ سمیت متعدد شہروں میں آج بھی بارش کا امکان
’محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت آج بھی متعدد شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کئی شہروں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، میسان اور الکامل میں کہیں تیز بارش اور کہیں سیلابی ریلے ہوں گے‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العلا، خیبر اور العیص کے علاوہ گرد و نواح میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مشرقی و شمالی ریجنوں کے علاوہ الجوف، تبوک، جازان، عسیر، باحہ اور نجران میں بھی بارش کا قوی امکان ہے‘۔
دوسری طرف جدہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب درمیانے درجے کی بارش ہوئی ہےجس کے باعث بعض جگہوں پر پانی جمع ہوگیا۔
جدہ میں بارش کی اطلاع پر محکمہ شہری دفاع کے علاوہ میونسپلٹی نے پیشگی تیاری کر رکھی تھی۔