Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امام الحق کی شادی میں قوالی نائٹ لیکن سوشل میڈیا پر تذکرے بابر اعظم کے

اس تقریب کے دوران جہاں دلہا امام الحق توجہ کا مرکز رہے وہیں بابر اعظم نے بھی تقریب میں چار چاند لگا دیے (فوٹو: قادر خواجہ)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر امام الحق کی شادی کی تقریبات جاری ہیں۔
جمعرات کو لاہور میں امام الحق کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان ٹیم کے سپرسٹار بیٹر بابر اعظم سمیت کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز نے حصہ لیا۔
قوالی نائٹ کی تقریب میں امام الحق کو گہرے نیلے رنگ کی شیروانی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امام الحق کی ہونے والی دلہن انمول محمود پاکستانی نژاد ناوریجیئن ہیں جنہوں نے حال ہی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔
اس تقریب کے دوران جہاں دُلہا امام الحق توجہ کا مرکز رہے وہیں بابر اعظم نے بھی تقریب میں چار چاند لگا دیے۔
اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بابر اعظم کی قوالی نائٹ میں موجودگی پر خوب تبصرے دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ذوالفقار نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’ایک مرتبہ بابر اعظم نے کہا تھا کہ موبائل کو استعمال کرنا فضول کام ہے اور یہاں بابر کو امام کی قوالی فنکشن پر دیکھیں۔‘
 
نواز نے اپنی ٹویٹ میں بابر اعظم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کنگ بابر امام الحق کی قوالی نائٹ کی تقریب میں۔‘
 
نعمان ابراہیم نے بابر اعظم اور سرفراز احمد کو قوالی سے محظوظ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’امام الحق کی شادی کی تقریب میں بابر اعظم اور امام الحق بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں۔‘
 
اس تقریب کے دوران امام الحق نے اپنی سُروں کا جادو بھی جگایا۔
اس بارے میں اریا حق نے ٹویٹ کی کہ ’خوشی، ہائے امام کا چھپا ہوا گانے کا ٹیلنٹ۔‘
 
زہرا نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’بابر بالکل میری طرح ہیں، بندے کو یہ نہیں پتا کہ میں یہاں کیا کرنے آیا ہوں۔‘
 

 

شیئر: