سعودی گرین انشیٹو فورم کا ایجنڈا اور سلوگن کیا ہے؟
گرین انشیٹو فورم ایڈیشن تھریم میں چار اہم موضوعات پر مباحثے ہوں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی گرین انشیٹو فورم ایڈیشن تھری چار دسمبر 2023 کو ہورہا ہے۔ اس کا سلوگن ’آرزو سے عمل تک‘ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی گرین انشیٹو فورم سے بااثر شخصیات، ماحولیاتی ماہر، اعلی سرکاری عہدیدار اور ایگزیکٹیو چیئرمین شریک ہوں گے۔ موسمیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے طریقوں اور خیالات کا تبادلہ کریں گے۔
فورم سے بین الاقوامی شخصیات خطاب کریں گی۔ ان میں سٹینڈڈ چارٹرز بینک کے سی ای او ولیم تھامس ونٹرز، توانائی کی عالمی کونسل کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر انجیلا ویلکنسن، شلمبرگ کمپنی کے سی ای او اور ایئرلیکویڈ کے سی ای او فرانسوا جاکو اور دیگر اعلی عہدیدار شامل ہیں۔
فورم کے ایجنڈے میں ماحول دوست توانائی کےمنفرد حل، بحیرہ احمر کا ماحولیاتی نظام، موسمیاتی سرگرمیوں کی فنڈنگ اور مملکت میں بری و بحری علاقوں کا تحفظ قابل ذکر ہیں۔
فورم میں چار اہم موضوعات پر مباحثے ہوں گے۔ گرین سعودی انشیٹو نمائش چاردسمبر کے علاوہ روزانہ صبح دس بجے سے رات نو بجے تک جاری رہے گی۔