ریاض..... یہاں گشتی سیکیورٹی دستے نے دن کے وقت گاڑیوں کے شیشے توڑ کر چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ دن کے وقت 9بجکر 22منٹ پر چند لوگ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر اس سے ریکارڈر اور قیمتی اشیاءنکال رہے تھے ۔ گشتی دستے نے وہاں سے گزرتے وقت یہ منظر دیکھ کر واردات کرنیوالوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔