Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور جمہوریہ ڈومینکن میں سیاسی مشاورت کا پہلا دور، مفاہمتی یادداشت پر دستخط

باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے ککے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور جمہوریہ ڈومینکن کے درمیان سیاسی مشاورت کا پہلا  دور جمعے کو ڈومینکن کے دارالحکومت میں ہوا ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وفد کی نمائندگی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی اور ڈومینکن کی سربراہی نائب وزیر خارجہ نے کی۔ 
اس موقع پر مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور اس حوالے سے کی جانے والی  کوششیں بھی زیر بحث آئیں۔
کیوبا اور ڈومینکن میں متعین سعودی سفیر فیصل الحربی بھی اس موقع پر موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے ڈومینکن کے ہم منصب سے ملاقات کی ہے۔
دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ متعدد علاقائی و بین الاقوامی مسائل اور ان کے حوالے سے  کی جانے والی کوششیں زیر بحث آئیں۔  
دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے نائبین نے سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت اور فریقین کے درمیان تعاون کے جنرل معاہدے پر دستخط کیے۔

شیئر: