سفارتی یا خصوصی پاسپورٹ ہولڈر سرمایہ کاروں کو انویسٹر وزٹر ای ویزا فیس سے استثنی
صرف ان سرمایہ کاروں کو استثنی ہوگا جن کی سفارتی حیثیت نہیں ہے۔(فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت سرمایہ کاری کے مطابق سفارتی یا خصو صی پاسپورٹ رکھنے والے سرمایہ کاروں کو انویسٹر وزیٹر ای ویزا فیس سے استثنی دیا جائے گا۔
عکاظ اخبار نے وزارت کے انویسٹ ان سعودی عرب پلیٹ فارم کے حوالے سے بتایا کہ انویسٹر وزیٹر ویزا ای سروس غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ڈیجیٹل وزٹ ویزے کےلیے درخواست کی اجازت دیتی ہے۔
بائیو میٹرک ڈیٹا کے طریقہ کار کو مکمل کرنے کےلیے بیرون ملک سعودی سفارتخانے یا قونصلیٹ میں ذاتی طور پر جائے بغیر ڈیجیٹل ویزا فوری طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پلیٹ فارم کا کہنا ہے صرف ان سرمایہ کاروں کو ہی انویسٹر وزیٹر ویزا فیس سے استثنی ہوگا جن کی سفارتی حیثیت نہیں ہے۔
یہ بھی واضح کیا گیا کہ نئی ویزا سروس کو تجارتی کے علاوہ کسی اور مقاصد کےلیے غلط استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔
پلیمٹ فارم نے ویزے کے اجرا کےلے شرائط وضوبط کے حوالے سے کہا کہ سرمایہ کاروں کو مملکت میں منظور شدہ میڈیکل انشورنس حاصل کرنا ہوگا۔
وہ اپنی پیشہ وارانہ تصدیق کے بعد سعودی عرب میں اپنے ہم منصبوں جیسے غیرملکی کمپنیوں اور اداروں کے مالکان، چیئرمین اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران، منیجرز اور نمائندوں سے بھی بات چیت کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ سعودی وزارت خارجہ نے وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے انویسٹر وزیٹر ای ویزا سروس کا دوسرا مرحلہ متعارف کرایا ہے جے 60 ممالک سے دنیا بھر کے تمام ممالک تک توسیع دی گئی ہے۔
ای ویزا سروس سے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے خواہش مند افراد فائدہ اٹھا سکیں گے۔
یہ ویزا دو زمروں کے لیے ہے۔ وزٹ افراد ویزا بیرون مملکت مقیم ان افراد کے لیے ہے جو سعودی عرب میں کاروبار میں دلچسپی رکھتے ہوں۔
دوسرا زمرہ وزٹ سیکٹر اور آرگنائز سینٹرز کے لیے ہے۔ یہ ویزا بیرون مملکت سعودی قونصلیٹس، سفارتخانوں کے ذریعے رجسٹرڈ کمپنیوں اور ایجنسیوں کے لیے ہے۔