جمہوریہ سینیگال کے صدر میکی سال نے پیر کو ڈاکار انٹرنیشنل فورم برائے امن سلامتی کے موقع پر سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی کا خیرمقدم کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور سینیگال کے درمیان تعلقات، دوطرفہ تعاون کے شعبوں اور مختلف پہلوں میں انہیں بڑھانے اور ترقی دینے جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی نائب وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی جانب سے سینیگال کے صدر کو خیرسگالی کا پیغام دیا۔
اس موقع پر سینگال میں سعودی عرب کے سفیر عبدللہ النفیعی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سینیگال کے وزیر اعظم امادو باہ اور وزیر خارجہ اسماعیل مادریو سے بھی انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے ملاقات کی۔
ملاقاتوں میں دونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔