اسلام آباد...سپریم کورٹ نے پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے 2 ممبران پر حسین نواز کے اعتراضات کے حوالے تحریری حکم جاری کردیا ۔ 3 صفحات پرمشتمل حکم نامے میں کہا گیا کہ حسین نواز کے اعتراضات قبل از وقت ہیں۔ عامرعزیز پر الزامات سے متعلق ٹھوس وجوہ و شواہدموجود نہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ سیاسی مخالفت یارشتہ داری کی بنیاد پرتحقیقات کو جانبدارانہ یا متعصبانہ تصور نہیں کیا جاسکتا۔ ایسے تعلق اوررشتے داریاں ہمارے معاشرے میں ہرجگہ موجود ہیں۔ اگر تعلق اور رشتے داری کو بنیاد بنایا جائے تو کسی تفتیش کوغیر جانبدار نہیں کہا جاسکے گا،جے آئی ٹی افسران کی جانب سے جانبداری، تعصب یا رغبت محسوس ہوئی تو مناسب حکم جاری کیاجائے گا۔