Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کی شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت 

شاہی خاندان کی شخصیات، وزرا، ممتاز علما، اعلی عہدیداروں نے بھی شرکت کی ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعے کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ 
 خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد الحرام میں ادا کی گئی۔ 
نماز جنازہ میں شاہی خاندان کی اہم شخصیات کے علاوہ  وزرا، ممتاز علما، اعلی عہدیدار اور زائرین نے بھی شرکت کی۔
عاجل نیوز کے مطابق شہزادہ ممدوح بن عبدالعزیز کی عمر 84 برس تھی۔ انہوں متعدد مناصب پرخدمات انجام دیں۔ 1985 میں  شاہ فہد بن عبدالعزیز کے دوراقتدار میں تبوک کے گورنر رہے۔
بعد ازاں انہیں سٹراٹیجک سٹڈیز سینٹر کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔
وہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کے 29 ویں فرزند تھے۔

شیئر: