Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوپ 28 کانفرنس: امارا ت کے صدر اور دبئی کے حکمراں کی شاہ چارلس سوم سے ملاقات‎ 

موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے سے متعلق شاہ چارلس کے کردار کو سراہا ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید، نائب صد اور دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے برطانیہ کے شاہ چارلس سوم سے ملاقات کی ہے۔
یاد رہے کہ شاہ چارلس کوپ 28 کانفرنس میں شرکت کے لیے دبئی میں ہیں۔  
الامارات الیوم کےمطابق امارات کے صدر اور دبئی کے حکمراں  نے شاہ چارلس  کے دورہ امارات اور کوپ  28 میں شرکت کا خیر مقدم کیا۔
 کانفرنس میں 180 ممالک کے سربراہ اور اعلی عہدیدار شریک ہیں۔  کانفرنس 12 دسمبر تک ایکسپو سٹی دبئی میں جاری رہے گی۔
اماراتی قیادت نے موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے نمٹنے کے سلسلے میں شاہ چارلس کے کردار کو سراہا۔
 ملاقات میں تمام ملکوں کے فائدے کے لیے موسمیاتی تبدیلی کے خلاف بین الاقوامی اجتماعی کارروائی کے لیے تبدیلی کے حل کو آگے بڑھانے میں کوپ28 کی اہمیت پر زور دیاگیا۔
دبئی کے حکمراں اور شاہ چارلس نے آلودگی پر کنٹرول کے لیے کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں کو آگے بڑھانے کے حوالے سے تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال  کیا۔
 موجودہ بین الاقوامی ترقیاتی تقاضوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات پر کنٹرول کے حوالے سے بات چییت کی تاکہ آئندہ نسلیں آلودگی سے پاک ماحول میں زندگی گزارسکیں۔  

شیئر: