Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند کے خلاف میچ کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

  برمنگھم ...آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں ہندکے خلاف میچ کیلئے پاکستان کی 12 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔برمنگھم میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کپتان سرفراز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12 رکنی ٹیم میں اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد حفیظ، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، وہاب ریاض، محمد عامر اور حسن علی شامل ہیں۔جنید خان، حارث سہیل اور فخر زمان کو ڈراپ کر دیا گیا۔مکی آرتھر نے کہاکہ ہندکے خلاف میچ میں بہترین ٹیم کھلائیں گے۔ امید ہے قومی ٹیم فاتح ہوگی۔اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے کہاکہ ہند کے خلاف میچ کے لئے پلان تیار کرلیا ۔ اتوار کو میچ میں ٹیم الگ نظر آئے گی۔ کھلاڑیوں کو میچ میں دباو نہ لینے کو کہا ہے۔سرفراز احمدکہ ہند کابیٹنگ آرڈر مضبوط ہے۔ ہماراپہلا ہدف انہیں جلدآوٹ کرنا ہوگا۔ ہندکے خلاف جدید حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے۔

 

شیئر: