ریاض.... قصیم یونیورسٹی میں موسمیات کے پروفیسر ڈاکٹر عبداللہ المسند نے جدہ میں دنیا کے سب سے اونچے ”المملکہ“ٹاور کی بابت حیرت انگیز توقعات سے آگاہ کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹاور کی زیریں منزل میں رہنے والے روزہ افطار کر رہے ہوں گے جبکہ ٹاور کی بالائی منزل میں سکونت پذیر روزہ کے آخری لمحے گن رہے ہوں گے ۔ زیریں اور بالائی منزلوں میں 4منٹ کا فرق ہو گا ۔ یہ 252منزلہ ٹاور ہو گا ۔ تقریباً ایک کلو میٹر اونچا ہوگا ۔ بالائی منزلیں تیز ہواﺅں کی زد میں رہیں گی۔ٹاور کے آس پاس کے لوگ متاثر ہو سکتے ہیں۔