سعودی عرب اور مالٹا میں مختصر قیام کے ویزے سے باہمی استثنی کا معاہدہ
سعودی عرب اور مالٹا میں مختصر قیام کے ویزے سے باہمی استثنی کا معاہدہ
منگل 5 دسمبر 2023 21:54
سعودی نائب وزیر خارجہ سے مالٹا کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل نے ملاقات کی( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخرجی نے منگل کو ریاض میں مالٹا کی وزارت خارجہ، یورپی امور اور تجارت کے سیکریٹری جنرل کرسٹوفر کٹلارڈ سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات کے موقع پر سعودی عرب اور مالٹا کی حکومت کے درمیان سفارتی اور نجی پاسپورٹ ہولڈرز کےلیے مختصر قیام کے ویزے کی ضروریات سے متعلق باہمی استثنی کے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ نے منگل کو ریاض میں فرانس کی قومی اسمبلی میں فرانسیسی، سعودی فرینڈ شپ کمیٹی کے وفد کاخیرمقدم کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تعاون کے پہلووں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔