Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ابوظبی میں اماراتی صدر سے ملاقات

امارات پہنچنے پر صدر ولادیمیر پوتن کو گارڈ آف آرنر پیش کیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل  نہیان سے بدھ کو ابوظبی میں روسی صدر ولادیمیرپوتن نے ملاقات کی ہے۔
شیخ محمد بن زاید کا کہنا ہے کہ ’امارات دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ترقیاتی تعاون کے پل قائم کرنا چاہتا ہے‘۔
 ’امارات ہر ملک کی ترقی و خوشحالی میں تعاون کا جذبہ رکھتا ہے‘۔ 
الامارات الیوم کے مطابق اماراتی صدر نے اپنے اکاؤنٹ ایکس پر تحریر کیا ’ ابوظبی میں  روسی صدر ولادیمیر پوتن کےساتھ دونوں ملکوں کے تعلقات اور انہیں عروج کی نئی منزل تک لے جانے کے طریقوں  پر تبادلہ خیال کیا خصوصا دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے مفاد کی خاطر تعمیر و ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی‘۔ 
’امارات چاہتا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک  کے ساتھ ترقیاتی تعاون کے پل قائم ہوں اور ہر ایک  کی ترقی و خوشحالی میں مدد کرے‘۔ 
قبل ازیں روسی صدر ابوظبی پہنچے تو الوطن محل میں روسی صدر کا باضابطہ استقبال کیا گیا۔ روسی صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور انہیں 21 توپوں کی سلامتی دی گئی۔ 
متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر متعدد فوجی طیاروں نے صدر پوتن کے طیارے کو سکارٹ کیا۔
صدارتی محل قصر الوطن میں منعقد خصوصی تقریب میں امارات کے صدر شیخ محمد نے ولادیمیر پوتن کا استقبال کیا۔
تقریب کے بعد ایئر شو منعقد ہوا جس نے آسمان کو روسی جھنڈے کے رنگوں سے سجا دیا۔

شیئر: