Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 اماراتی صدر کی روسی صدر سے ملاقات، تعلقات کو فروغ دینے کا عزم

امارات اور روس کے درمیان تعاون کی نئی منزلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے جمعے کو سینٹ پیٹرز برگ میں روسی صدر ولادیمر پوتن سے  ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماوں نے امارات اور روس کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ تعاون کی نئی منزلوں پر تبادلہ خیال کیا۔ 
اماررات الیوم اور عرب نیوز کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ’ امارات اور روس کے درمیان مضبوط تعاون ہے اور تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں‘۔
باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اورعلاقائی  مسائل زیر بحث آئے۔ یوکرین بحران کے سیاسی حل کی اہمیت پر بھی  بات چیت کی گئی۔
دنیا بھر میں خوشحالی اور امن کےلیے مکالمے اور تعاون کے پل تعمیر کرنے کےلیے متحدہ عرب امارات کی پالیسی کا بھی تذکرہ ہوا۔
 شیخ محمد بن زاید نے ٹویٹ کیا کہ ’ آج میں نے سینٹ پیٹرز برگ میں صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی تاکہ امارات اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جا سکے‘۔
’متحدہ عرب امارات ان تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے ہونے ہے جس کا مقصد مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن عالمی امن اور استحکام تک  سیاسی حل تک پہنچنا ہے‘۔
علاوہ ازیں روسی صدر پوتن نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں ثالثی کی کوششوں پر شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کیا۔

شیئر: