طائف کے بریڈنگ سینٹر میں جو چیتا لایا گیا ہے وہ اس سلسلے کا دوسرا ہے اس کی موجودگی سے عرب نسل کے چیتوں کی افزائش کے پروگرام میں مدد ملے گی۔
العلا رائل کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ چیتا سلطنت عمان کے ایوان شاہی سے ایک برس کے لیے طلب کیا گیا ہے۔
یہ العلا کمیشن اور خلیج عرب کے مختلف ملکوں میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے کام کرنے والے فریقوں کے درمیان تعاون کے علاقائی معاہدے کے تحت لایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جو چیتا طائف بریڈنگ سینٹر لایا گیا تھا اس کا نام العین ہے۔ اسے اپریل 2023 کے دوران متحدہ عرب امارات کے البستان سینٹر سے مملکت لایا گیا تھا۔
خیال کیا جاتا ہے کہ عرب نسل کے چیتے معدوم ہوتے جارہے ہیں۔ جزیرہ نمائے عرب میں ان کی تعداد اب 200 سے بھی کم رہ گئی ہے۔