Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں 18 سو برس پرانی شکاری چیتے کی ممی 

شمالی علاقے کے ایک غار سے 17 شکاری چیتوں کے ڈھانچے ملے تھے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں 1871 برس پرانے شکاری چیتے کی قدیم ترین ممی کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق قو می مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات نے اعلان کیا تھا کہ اسے سعودی عرب کے شمالی علاقے کے ایک غار سے 17 شکاری چیتوں کے دھڑ ملے ہیں ان میں کئی چیتوں کی ممیز ہیں جو اپنی اصل حالت میں محفوظ ہیں۔ 
قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات نے گزشتہ دنوں مملکت میں شکاری چیتے سے متعلق سپیشل ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا۔ جس میں 1871 برس پرانے شکاری چیتے کی مکمل قدیم ترین ممی کی وڈیو دکھائی گئی۔ 
ڈاکٹراحمد الشمری سمیت متعدد سکالرز نے شکاری چیتوں کی ممیز کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ قدیم ترین چیتے کی ممی دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی اصل شکل و جسمات میں محفوظ ہے۔ ہمارے  شعرا قصہ گو شخصیات اور فن کاروں نے عوامی ورثے میں شکاری چیتوں کا ذکر دلچسپ انداز میں کیا ہوا ہے۔ 
قومی مرکز میں بری ماحولیات کے محافظ ادارے کے ڈائریکٹر احمد البوق نے کہا کہ مطالعات سے یہ بات ثابت ہوچکی ہےکہ جزیرہ عرب میں شکاری چیتے پرانے زمانے میں موجود تھے۔ اس حوالے سے کی جانے والی ریسرچ کو بنیاد بنا کر سعودی عرب میں شکاری چیتوں کی آباد کاری کا پروگرام نافذ کیا جارہا ہے اور اس میں سکالرزکے مطالعات کے نتائج سے فائدہ اٹھایا جارہا ہے۔ 
قومی مرکز کے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد قربان نے کہا کہ مذکورہ دریافت سے شکاری چیتوں کی دوبارہ آباد کاری اور انکی نسل کی افزائش کے پروگرام میں بڑی مدد ملی۔
غیر مصدقہ معلومات کی تصحیح ہوئی۔ مستقبل میں جنگلی حیاتیات سے متعلق ریسرچ کرنے والوں کوصحیح جہت میں کام کرنے کے مواقع مل گئے۔ 

شیئر: