مکہ مکرمہ .... ہلال الاحمر کے ریجنل ترجمان عبدالعزیز بادومان نے کہا ہے کہ گزشتہ جمعہ کو 352 کالز موصول ہوئیں جن میں امدادطلب کی گئی ۔ سبق نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے بادومان نے مزید کہا کہ ہلال الاحمر کی ٹیموں نے سب سے زیادہ امدادی کارروائی حرم مکی شریف میں کی جن کی تعداد 164 رہی ۔ حرم شریف میں جن افراد کو امداد فراہم کی گئی ان میںبے ہوش ہونے والے 42 ، رش میں ٹکراﺅ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 25 ، بلندی سے گرنے والے 20 ، ازدحام کے سبب سانس لینے میں دشواری کے شکار مریضوں کی تعداد 12 تھی جبکہ 11 افراد جھگڑے کی وجہ سے زخمی ہوئے جنہیں ہلال الاحمر کی ٹیمو ںنے امدادفراہم کرتے ہوئے سینٹر منتقل کیا ۔