Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انشورنس سیلز کی تمام اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ

سعود ائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی (فوٹو: اخبار24)
سعودی انشورنس اتھارٹی نے انشورنس سیلز کی تمام اسامیاں سعودیوں کے لیے مختص کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ عملدرآمد پندرہ اپریل 2024 سے ہوگا۔
اخبار 24 کے مطابق انشورنس اتھارٹی نے متنبہ کیا کہ’ سعود ائزیشن کے فیصلے پر عملدرآمد کی باقاعدہ نگرانی کی جائے گی‘۔
اتھارٹی نے کہا کہ ’انشورنس سیلز کے غیر ماہر عملے کو کسی بھی طرح کا کوئی کمیشن نہ دیا جائے‘۔
توقع کی جارہی ہے کہ انشورنش سیلز کی سعودائزیشن کے سعودی مارکیٹ پر غیر معمولی اثرات مرتب ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے’ اس اقدام سے ماہر سعودی نوجوانوں کو کام کے مواقع ملیں گے۔ اس شعبے کی کارکردگی بہتر ہوگی اور انشورنس سروس کا معیار بہتر ہوگا‘۔

شیئر: