برطانیہ میں رواں سال مسلمان خاندانوں نے ایک بار پھر بڑی تعداد بھی اپنے نوزائیدہ بچوں کے نام محمد رکھے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ انکشاف سامنے آنے والے نئے ڈیٹا میں کیا گیا ہے۔
برطانوی اخبار دی مرر نے بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہر جنس کے 100 میں سے 24 بچوں کے نام کے ساتھ محمد لگایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دیگر ناموں میں علی، عبداللہ، ابراہین، عبدل، موسیٰ، احمد، یوسف، عمر، زایان اور حمزہ شامل ہیں جو مسلمان خاندانوں میں مقبول ہیں۔
نوزائیدہ بچیوں کے رکھے جانے والے ناموں میں لیلیٰ سب سے اوپر رہا۔
بچیوں کے دیگر ناموں میں مریم، فاطمہ، نور، عائشہ، زہرہ اور رایا شامل ہیں۔